• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرنے والے ہوشیار، خبردار


کراچی میں مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرنے والے ہوشیار اور خبردار ہوجائیں۔

شہر کی فوڈ اسٹریٹس اور ہائی وے پر قائم ہوٹلوں میں بکرے کے نام پر’کٹوں‘ کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں دودھ کی بچت کے لیے ہر ہفتے بھینسوں کے 14 ہزار سے زائد بچھڑے ذبح کیے جارہے ہیں۔

کٹوں کا یہ گوشت مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے، جسے بعدازاں مٹن کڑاہی کا نام دے کر گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

ڈیری فارمز اور غیر قانونی مذبح خانوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین