• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان پول ڈی میں شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کسی بھی ٹیم کی عدم شر کت یا درخواست پر ملتوی نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کو پول ڈی میں رکھا گیا ہے جس میں جرمنی، ارجنٹائن اور مصر شامل ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف24 نومبر کو کھیلے گا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کر ینگی۔پاکستان 27 نومبر کو مصر اور 28 نومبر کوارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔

تازہ ترین