• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر، ذمہ داروں کا تعین کریں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی، این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب،سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کے ذمہ اداروں کا تعین کرینگے اور جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔بدھ کو سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لی جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کر لئے۔

تازہ ترین