• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیؐ پرمذہبی جماعتوں کی ریلیاں،نعت خوانی،محافل میلاد

لاہور(نمائندہ خصوصی،خبرنگار )عید میلاد النبی ؐ پر علماء اورمشائخ نےکانفرنسوں میں خطاب کیااور ریلیاں نکالیں، امام الہدیٰ مولانا ڈاکٹر میاں محمداجمل قادری کی سرپرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر کی میزبانی میں شان مصطفی کانفرنس ہوئی۔ مولانا عبدالکریم ندیم قاری شعبان عیدی قاری عبدالرحمن الخولی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبرپختونخواہ کے امیر مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا مفتی عبدالواحد قریشی مولانا عبدالرحمن، پیررضوان نفیس، حافظ نعیم الدین مولانا عبدالنعیم، قاری سید انوار الحسن شاہ، حافظ محمدابوبکرمدنی سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ علماء نے کہاکہ نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس ہوئی ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے خود سیرت النبی بیان کی ہے۔سابق صوبائی وزیر پیر آف مانکی شریف پیر نبی امین کی قیادت میں میلاد ریلی نکالی گئی ۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اورجامعہ المنتظر کے مہتم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے دیگر علماءکے ہمراہ ماڈل ٹاون میں سی بلاک سے برآمد ہونے والے عید میلاد النبی کے جلوس کا ایچ بلاک بس اسٹاپ پر استقبال کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ رسول اللہ رحمت العالمین اور خاتم الانبیا، قیامت تک انسانوں کی ہدایت و راہنمائی کا سرچشمہ ہیں مولانا محمد امجد خان نےکہا ہے کہ اسو حسنہ پر عمل محبت رسول کا تقاضہ ہے،صاحبزادہ پیر اعجازاشرفی کی زیرقیاد ت جلوس نکالا گیا۔ مرکزی کمیٹی تقریبات کے زیراہتمام عیدمیلا دالنبی ؐ کاجلو س ریلوے سٹیشن سےنکالاگیا،جلوس کاافتتاح میاں اسلم اقبا ل ورملک پرویز ربانی نے کیا،سروری جماعت کے زیر اہتمام جشن ولادت کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

تازہ ترین