کراچی میں پولیس نے فیروز آباد کے علاقے سے چوری میں ملوث گھریلو ملازماؤں کے منظم گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا کہنا ہے کہ صنعتکار کے گھر میں 9 سال سے کام کرنے والی 5 ملازمائیں چوری میں ملوث ہیں۔ گینگ کی سرغنہ عروج نے لاکر کی چابی چرا کر 3 ہزار روپے میں ڈپلیکیٹ بنوائی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملازماؤں سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، خواتین ملزمان نے چوری کی رقم سے گھر، گاڑی، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء خریدنے کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملازماؤں کا تعلق وہاڑی، اوکاڑہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور کوٹ ادو سے ہے، گرفتار ملزماؤں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔