احتساب عدالت لاہور نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد کردی۔
گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس پر سماعت ہوئی تو اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔
اس کے بعد چوہدری پرویز الہٰی احتساب عدالت سے واپس روانہ ہوگئے۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی، بعدازاں عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔
اس حوالے سے نیب نے دو نئے ملزمان آنے کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔ ملزمان میں محمد خان بھٹی، سلمان احمد، مظفر اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔