• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہل حدیث کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبر نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کی طرف سے مہنگائی کے خلاف بتی چوک راوی روڈ پر احتجاج مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی اور حافظ بابر فاروق رحیمی نے کی ۔ ڈاکٹر ریاض یزدانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو مہنگائی کا سونامی لے ڈوبے گاجبکہ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ مہنگائی کی ماری عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف تحریک کا دائرہ پورے ملک میں پھیلے گا۔حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاءنے حکومت مخالف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔
لاہور سے مزید