• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اللہ یار:مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ریلی وجلسہ

ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار) مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام ڈیرہ اللہ یار میں ریلی نکالی گئی اور جلسہ منعقد کیاگیا جلسے سے پی ڈی ایم اے کے رہنماؤں مولانا عبدالغنی ہانبی،عبدالحکیم بلوچ ڈاکٹرعبدالحفیظ کھوسہ، عبدالرسول بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام اپنے بچوں کو فروخت کرکے روزی روٹی حاصل کررہے ہیں مگر حکمران بنی گالہ کے بنگلوں میں رہائش پذیرہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ تین سال میں مزدور وں کے منہ سے روٹی نوالہ بھی چھین لیا گیا۔
تازہ ترین