• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک ہمیں کونسی معیشت پڑھا رہے ہیں، احسن اقبال


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر ہمیں کونسی معیشت پڑھا رہے ہیں، روپیہ کمزور ہونے سے معاشی بے یقینی بڑھے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کا ایٹم بم چلایا ہے، ابھی مزید بم چلیں گے، معاشی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کار پاکستان کا رخ نہیں کرے گا ، عالمی سرمایہ کاری کیلئے ہمیں پرکشش پالیسیاں بنانا ہوں گی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے ،ہمارے احتجاج کا پروگرام ملک بھر میں چلے گا، احتجاج کی حتمی منزل اسلام آباد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کے نظام کو مذاق بنا دیا گیا ہے ، احتساب گردی کے ذریعے جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں ، حکومت اپوزیشن سے خوف زدہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لندن کی عدالتوں نے سارے الزامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے ، لندن کی عدالتوں کے فیصلوں سے انہیں تو شرمندہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی مصنوعی ہے، جلد قابو پا لیں گے، ملکی زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پرہیں، برآمدی چیزیں خریدنے والوں کو زیادہ مہنگائی محسوس ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جی ڈی پی گروتھ گزشتہ مالی سال تقریباً چارفیصد رہی اور اس حساب سے مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین