• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کے نئے اشتہار کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا

نامور بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نئے ٹیلی وژن اشتہار کے باعث تنازع کھڑا ہوگیا جس کے ساتھ ہی ہندوؤں میں بے چینی پھیل گئی۔ 

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیج نے اشتہار بنانے والی کمپنی کو خط لکھ ڈالا۔ 

انہوں نے کمپنی سے کہا کہ اس طرح کے اشتہار کی وجہ سے ہندوؤں میں بے چینی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ 

بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کمپنی مستقبل میں ہندوؤں کے احساسات کا خیال کرے گی۔ 

واضح رہے کہ اس اشتہار میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ پٹاخے نہیں جلانے چاہیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہندو مذہب کے ماننے والے دیوالی کا تہوار بناتے ہوئے خوب پٹاخے چھوڑتے ہیں۔

تازہ ترین