• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے چرچے یورپی ممالک میں بھی سن کر خوشی ہوئی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گراس روٹ لیول پر لاہور قلندرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے چرچے یورپی ممالک میں بھی سن کر خوشی ہوئی۔

گورنر ہاؤس لاہور میں سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عاطف رانا نے گورنر کو عمرہ کی ادائیگی اور کامیاب غیر ملکی دوروں پر مبارکباد دی۔

عاطف رانا نے گورنر پنجاب کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے گراس روٹ لیول پر لاہور قلندرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسکول کرکٹ کی پروموشن کی تعریف کی جبکہ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید