• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ خدا اور محبت، محبت میں ناکام لڑکے نے ملنگ کا روپ دھار لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرامہ خدا اور محبت کے مرکزی کردار فرہاد سے متاثر ہوکر ملتان کے رہائشی لڑکے نے بھی محبت میں ناکامی کے بعد ملنگ کا روپ دھار لیا۔مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کا طالبعلم عظیم اللہ قریشی ہر جمعہ کوحضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر جوگی کے حلیے میں بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کو یاد کرکے تسبیحات پڑھتا ہے۔عظیم اللہ ہر جمعے کو اس امیدپر مزار پر بیٹھتا ہے کہ جیسے ڈرامے میں فرہاد کی ماہی سے ملاقات مزار پر ہوئی تھی ویسے اس کی کھوئی ہوئی محبت بھی اسے مزار پر مل جائے گی۔عظیم اللہ نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ کہ وہ اس کے ساتھ اسکول میں پڑھتی تھی مگر اس نے عظیم کو دھوکا دیا اور کسی اور سے شادی کرلی، اسے اس لڑکی سے عشق تھا، وہ مزار سے اس وقت ہی اٹھے گا جب وہ اسے دوبارہ مل جائے گی۔ لڑکی کی بے پناہ محبت میں گرفتار عظیم نے بتایا کہ وہ محبت میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ امتحانات میں بھی فیل ہوگیا، وہ اس کی یاد میں یہاں ہمیشہ بیٹھا رہے گا، اگر فیروز خان کو اس کی محبت مل گئی تو اسے بھی ملے گی۔واضح رہے کہ جیو ٹی سے نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیزن کی 37 اقساط نشر ہوچکی ہیں جس میں فیروز خان نے فرہاد جب کہ اقرا عزیز نے ماہی کا کردار ادا کیا ہے۔

دل لگی سے مزید