• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کا وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی فوجی دستہ بھیجنے کا فیصلہ

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اسپین نے وینزویلا میں زلزلے کے بعد امدادی فوجی دستہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈرڈ سے عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ہسپانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 54 فوجی اہلکار وینزویلا میں امدادی کارروائیوں میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔

ہسپانوی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ امدادی دستہ تربیت یافتہ کتوں، ریسکیو کیمروں اور جیو فونز کا استعمال کرتا ہے۔

دوسری جانب وینزویلا میں سرکاری مواصلاتی ادارے نے دو روز کے لیے سروسز مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق وینیزویلا میں انٹرنیٹ، ٹی وی اور ٹیلیفون سروسز 48 گھنٹوں کے لیے مفت کر دی گئی ہے۔

وینز ویلا کے دارالحکومت کراکس میں مواصلاتی کمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ملک میں ہنگامی حالات کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں 2 طاقت ور زلزلوں سے شدید تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وینزویلا میں آنے والے یکے بعد دیگرے 2 طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں 167 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید