• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر بو سعیدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ 

تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فریقین نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں فریقین نے مسقط میں حالیہ بات چیت کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر سفارتی مشاورت اور تکنیکی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اومانی ہم منصب سے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں سمندری انتظامات کے حوالے سے 60 دن کی مدت کیلئے طے شدہ عارضی اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید