کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی خضدار کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ،بے روزگاری کے خلاف ،امن ترقی اور خوشحالی اوراسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کے قیام کیلئے جمعرات 19مئی صبح 10بجے اللہ والا چوک پرجلسہ ہوگا، جس سے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ،مولانا محمد اسلم گزگی ودیگر صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے۔