اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا گمان ہے عمران خان ملک کو مارشل لاء کی طرف دھکیل رہے ہیں چونکہ وہ یہ کبھی تسلیم نہیں کر سکتے کہ نئے انتخابات کے ذریعے ن لیگ کی حکومت دوبارہ برسراقتدار آ جائے ، یوں اس کی سیاست اور بیانیہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیں گے ۔خدا خیر کرے اور ارباب اختیار کی ر ہنمائی فرمائے ، آمین!۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،مسلم لیگ ن چٹان کی طرح متحد ہے ، قیادت کی کوئی جنگ نہیں، انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے ووٹرز خود رو رہے ہیں۔دسمبر میں ملک کی تاریخ کا بڑا گیس بحران آ رہا ہے ۔