• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد) نے تحریک لبیک کے تحفظ ناموس رسالت مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کے ترجمان حافظ احتشام احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے جمعہ 22 اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد تحفظ ناموس رسالت و تحفظ ختم نبوت مارچ کے لئے جو اعلان کیا ہے شہداء فاؤنڈیشن ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک صرف فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجہ سے پاکستان سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرسکتے ہیں تو ہم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لئے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے کیوں گھبرا رہے ہیں۔ اگر حکومت نے تحریک لبیک کے مارچ کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا تو اس کے نتائج ملک کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیگر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بھی تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے تحریک لبیک کے ہر آئینی و قانونی اقدام کی حمایت کرنی چاہیے۔
تازہ ترین