• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: اننیا پانڈے ابھی تک NCB آفس نہیں پہنچ سکیں

ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے پوچھ گچھ کے لیے اب تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر نہیں پہنچ سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے کو ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آج صبح 11بجے پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر طلب کیا تھا لیکن ایک گھنٹے سے زائد کا وقت گُزر جانے کے باوجود بھی اداکارہ اب تک این سی بی کے دفتر نہیں پہنچ سکیں۔

گزشتہ روز این سی بی نے اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد تقریباََ تین گھنٹے تک اداکارہ سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوچھ گچھ کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اننیا پانڈے کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے جو واٹس ایپ چیٹس عدالت میں پیش کی گئی تھیں اُن میں اداکارہ اننیا پانڈے کی چیٹس بھی شامل تھیں اور اسی وجہ سے اُن کے گھر چھاپہ مار کر اُنہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

کروز شپ مشنیات کیس کا پسِ منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

تازہ ترین