• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس: اننیا پانڈے آج صبح 11 بجے NCB کے دفتر طلب

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کو آج صبح 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کروز شِپ منشیات کیس نے گزشتہ روز ایک موڑ لیا جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مار کر اُنہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا کیونکہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹس میں اننیا پانڈے کی چیٹ بھی سامنے آئی تھی۔

اننیا پانڈے سے تقریباََ تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور آج صبح 11 بجے دوبارہ اُنہیں این سی بی نے پوچھ گچھ کے لیے اپنے دفتر طلب کرلیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پوچھ گچھ کے دوران نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اننیا پانڈے کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منشیات کے سلسلے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں این سی بی کی جانب سے جو واٹس ایپ چیٹس عدالت میں پیش کی گئی تھیں اُن میں اداکارہ اننیا پانڈے کی چیٹس بھی شامل تھیں اور اسی وجہ سے اُن کے گھر چھاپہ مار کر اُنہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

کروز شپ مشنیات کیس کا پس منظر

بھارت کے انسدادِ منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ چیٹس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

تازہ ترین