• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ دلیک کے شوہر کیساتھ ہماچل پردیش میں سیر سپاٹے

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک اپنے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے بھارتی ریاست ہماچل پردیش پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر روبینہ دلیک نے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں روبینہ دلیک کے ساتھ اُن کے شوہر ابھینو شکلا اور چھوٹی بہن بھی موجود ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں روبینہ دلیک نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ تصاویر میں روبینہ دلیک ہمیشہ کی طرح بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔


روبینہ دلیک نے اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارا سفر ہی ہماری منزل ہے۔‘


یاد رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ 

تازہ ترین