• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی پولیو ورکرز نے عزم و ہمت کی نئی مثال قائم کردی

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں خواتین پولیو ورکرز نے ہمت و حوصلے کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔


آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی دو پولیو ورکرز دشوار راستوں میں سے گزر کر گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

جس علاقے میں یہ خواتین ورکرز کام کررہی ہیں وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، شدید سردی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔

پاکستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے کوشاں محکمہ صحت کے ذیلی ادارے پاک پولیو نے ٹوئٹر پر ایسی دو خواتین پولیو ورکرز کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین پولیو ورکرز دشوار گزار پہاڑیوں پر چار فٹ برف ہونے کے باوجود بھی اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں۔

پاک پولیو کی جانب سے پولیو ورکرز کو موسم کی خرابی اور دشوار گزار راستوں کے باوجود گھر گھر ویکسین پلانے پر سلام پیش کیا گیا۔

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر، معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید سمیت دیگر اہم شخصیات نے خواتین کے جذبے اور ہمت کو سراہا۔

تازہ ترین