سرگودھا(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے ضلع سرگودھا اور ضلع بھکر کے اراکین پارلیمنٹ سے آر پی او آفس سرگودھا میںجنرل کرائم، لاء اینڈ آرڈر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ایم این اے ڈاکٹرذوالفقار بھٹی ، شفقت حیات بلوچ، چوہدری حامد حمید، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز،رزاق ڈھلوں،طاہر سندھو،عامر عنایت شہانی،غضنفر عباس چھینہ، مناظر علی رانجھا،بہادر عباس میکن، مہر غلام دستگیر، رانا منور غوث، فیصل فاروق چیمہ،ایس پی غلام جیلانی ٹوانہ اور ایس پی لیگل ملک محمد اقبال نے شرکت کی۔آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے ریجن ہذا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ریجن ہذا میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے جو اقدامات کیے گے ہیں ان میں تھانہ کینٹ میں قائم سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر اور تھانوں میں فرنٹ ڈیسک جیسے پراجیکٹ شامل ہیں کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔