• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور اسکینڈل کے بارے میں سوچتی اور نہ بات کرتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی (آئی این پی) اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ بننے والے اپنے اسکینڈل سے متعلق کہا ہے کہ وہ اس بارے میں اب زیادہ نہیں سوچتی اور نہ اس بارے بات کرتی ہیں۔ ماہرہ خان نے ہر نئے سال گرل فرینڈ بدلنے کے حوالے سے مشہور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بننے والے اپنے اسکینڈل سے متعلق بتایا ہے کہ وہ اب اس اسکینڈل کے بارے میں کیا سوچتی ہیں۔ ماہرہ خان کا ایک شو میں بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ چاہے کچھ بھی بولیں انہیں آگے سے یہ اسکینڈل یاد دلایا جاتا ہے، وہ کسی سے بھی بات کریں تو انہیں ایسے رویئے کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جیسے لوگ کہہ رہے ہوں ہاں صحیح ہے، باقی سب تو ٹھیک ہے مگر آپ نے یہ حرکت کی تھی۔ ماہرہ خان نے مزید کہا اسی لیے و ہ اب اس سے متعلق زیادہ نہیں سوچتیں اور نہ بات کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا مگر ہاں وہ اتنا ضرور کہنا چاہیں گی کہ اسکینڈل کا دور ان کے لیے سب سے زیادہ سیکھنے والا دور تھا، انہوں اس کڑے وقت کے دوران بہت کچھ سیکھا۔ واضح رہے کہ سال 2017، مارچ کے مہینے میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ سیگریٹ نوشی کرتے ہوئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اِن دونوں فنکاروں کے اسکینڈل کا پاک بھارت میڈیا پر خوب چرچا رہا تھا۔

تازہ ترین