پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ارمڑ کی حدود شمشتو بازار میں ایک شخص نے پانچ سالہ بچے کو زیادتی کا نشا نہ بنا دیا ۔فضل خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا پانچ سالہ بیٹا ٹافیاں خریدنے کے لئے گیا تھا واپس آیا تو رو رہاتھا اور اسے بتایا کہ اسحاق نے اسے ہوس کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی بھی ہو چکا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔