• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو میرٹ پر ضمانت دی، سپریم کورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور نور مقدم قتل کیس میں عصمت ذاکر کی ضمانت سے متعلق کیس کے مختصر تحریری فیصلے جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ سے جاری مختصر تحریری فیصلے میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کیس کے میرٹ پر ملزم کو ضمانت دی جاتی ہے،ایک صفحے پر مشتمل فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم خورشید شاہ کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ عدالت عظمی ٰ نے قرار دیا ہے کہ خورشید شاہ کا نا م ای سی ایل میں رہے گا ،ای سی ایل سے نام نکالنے کے معاملے کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی ،کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا ۔

تازہ ترین