• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں،امیرالعظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال کرنے اور پولیس کی جانب سے ان پر شیلنگ کے عمل کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔مزید برآں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہاسلامی قوتیں دشمن کی سازشوں کوناکام بناتے ہوئے اپنی کمزوریوں پرقابو پائیں 24اکتوبرکوجناح کنونشن سنٹراسلام آباد میں عشق پیغمبراعظم مرکزوحدت مسلمین کانفرنس کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے سید ثاقب اکبر، پنجاب اقبال خان سید ناصر شیرازی شاہدشمسی، سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ ملی یکجہتی کونسل اسلامی ریاست میں کسی بھی طورسیکولراقدامات کوبرداشت نہیں کرے گی۔ محمد جاوید قصوری نے ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گوارئیہ اور محمد فاروق چوہان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا جماعت اسلامی جدوجہد جاری رہے گی ۔جماعت اسلامی پنجاب کی قیادت نے کہا ہے کہ 24اکتوبر سے پنجاب سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، 31اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کا بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گوارئیہ اور محمد فاروق چوہان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب تک مہنگائی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا جماعت اسلامی جدوجہد جاری رہے گی ۔تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ماہ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں30روپے کا اضافہ کر کے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی بد ترین کارکردگی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔ مہنگائی کنٹرول کرنے والے اداروں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں عملا ً غیر فعال ہوچکی ہیں۔ ۔ پٹرول، بجلی،گھی، ایل پی جی سمیت اشیاءخورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ تبدیلی سرکار کو ووٹ دینے والے اور سپورٹ کرنے والے دونوں ہی پریشان حال ہیں تین برسوں میں بجلی کی اوسط قیمت میں 52فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے
تازہ ترین