غزہ کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل جیسپر جیفرز نے کہا کہ پانچ ممالک نے بین الاقوامی استحکام فورس کے لیے فوجی دستے دینے کا کہہ دیا ہے۔
غزہ امن بورڈ میں خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل جیسپر نے بتایا کہ انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ فوجی دستے بھیجیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے آئی ایس ایف کے ڈپٹی کمانڈر کی پوزیشن قبول کر لی ہے۔ مصر اور اردن غزہ میں پولیس کو تربیت دیں گے۔
غزہ امن بورڈ کے نمائندے Nickolay Mladenov نے بتایا کہ نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس کے لیے 2 ہزار فلسطینیوں نے درخواست دے دی ہے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ یہ نہیں سوچیں کہ یہ ضروری ہوگا کہ فوجیوں کو لڑائی کے لیے ہی بھیجا جائے گا۔