• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فرائض کی انجام دہی کے لئے سازگار ماحول اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہیلتھ کئیر سسٹم کے استحکام کا باعث ہے صوبائی حکومت اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارہ جاتی بہتری کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر اسٹاف کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں بی ایم سی میں ڈاکٹرز کینٹین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی محتسب نذر محمد بلوچ ، میڈیکل سپرٹنڈنٹ بی ایم سی ڈاکٹر میر نوراللہ موسی خیل، وائی ڈے اے کے صدر ڈاکٹر احمد عباس بلوچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالمالک کاکڑ ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی اور ڈاکٹر بہار شاہ بھی موجود تھے اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ربن کاٹ کر ڈاکٹرز کینٹین کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے بالواسطہ یا بلا واسطہ منسلک محکموں کو بھی اپنی کاوشیں ڈالنی ہونگی تب ہی مشترکہ اقدامات سے بہتری کے ایجنڈے و مشن کو کامیاب کیا جاسکتا ہے اس موقع پر ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈاکٹرز کے لئے قائم کی گئی کینٹین اور اسپتال میں طبی خدمات کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی بی ایم سی کے میڈیکل اسٹاف ، وائی ڈے کے عہدیداران اور ڈیوٹی افسران نے بی ایم سی کی بہتری کے لیے ہونے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین