• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات نظر انداز، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی جانب سے عدالتی احکامات نظراندار کرنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سیل کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 21اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، ایف آئی اے نے چار ماہ گزر جانے کے باوجود زیر التواء شکایت، انکوائریز اور انوسٹیگیشن کی رپورٹ جمع نہیں کرائی، ایف آئی اے میں تقریباً 1200 انکوائریز زیر التواء ہیں، عدالت نے انکوائریز میں پیش رفت اور تفتیشی افسران سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

تازہ ترین