• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر رابطہ کمیٹی کاچوہدری عظیم کیلئے ایوارڈ کا اعلان

برمنگھم (ابرار مغل) کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم کو کشمیر کاز کی جدوجہد اور تنظیمی خدمات کے اعتراف پر کشمیر رابطہ کمیٹی نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ د ینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں26اکتوبر کو برمنگھم میں ہونے والی ایک تقریب میں برمنگھم کے لارڈ میئر کونسلر چوہدری محمد افضل دیں گے۔ تقریب کی صدارت کشمیر رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد فاروق القادری نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے طویل عرصہ تک کشمیر رابطہ کمیٹی کی صدارت کی اور کشمیر کاز کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں، یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیر رابطہ کمیٹی اپنے کسی سابق صدر کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز رہی ہے۔ 
تازہ ترین