• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا : کورونا کا نیاآرڈیننس "3G" یکم نومبر سے نافذ ہوگا

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا بھرمیں کام کی جگہ پر نیا آرڈیننس "3G" یکم نومبر سے نافذ ہوگا، قانون پر عمل نہ کرنے والوں کو لیبر قانون کے تحت نتائج بھگتنے ہوں گے،ایسے افراد کو ملازمت سےجواب بھی دیا جا سکتاہے، نیا "3G" قانون 12 دن کام کرنے والوں پر بھی لاگو ہوگا۔ کام کے مقام پرلوگوں کے ساتھ جسمانی رابطے پرکورونا آرڈیننس کے مطابق ویکسی نیشن،کورونا سے شفایابی یا ٹیسٹ کے ثبوت دکھانے ہوں گے۔ یکم نومبر سے دفتروں میں بھی تھری جی کی ذمہ داری لاگو ہوگی۔یہ نیا آرڈیننس ان تمام لوگوں پر لاگو ہوتا ہے جو اپنے روزمرہ کے کام میں دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، مثلا دفتر ،ریسٹورنٹ یا دیگر کام والی جگہیں لیکن پرائیویٹ یا سرکاری ٹرک ڈرائیورز کے لیے چھوٹ ہوگی جو اپنی گاڑی میں اکیلے ہوتے ہیں۔ آرڈیننس میں تبدیلی کی مدت 14 نومبر تک ہے جو بھی شخص کام کی جگہ پر 3G سرٹیفکیٹ نہیں رکھتا اسے ہر وقت ایف ایف پی 2 ماسک پہننا ہوگا۔ لیبر وزیر مارٹن کوچر کے مطابق جو لوگ 3G ثبوت فراہم کرنے سے مستقل طور پر انکار کرتے ہیں انہیں لیبر قانون کے تحت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور 500 یورو تک جرمانہ ہوگا۔ وزیر محنت مارٹن کوچر نے اعلان کیا کہ کام مالکوں کی طرف سے چیک ہونا چاہیے۔ 3G سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا صحیح نفاذ آجر یا کمپنی پر چھوڑ ا گیا ہے تاہم ملازمین کے پاس ہمیشہ 3G سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔
تازہ ترین