• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کیلئے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری دے دی۔ 

ترجمان اسرائیلی حکومت کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی یلو لائن کے پار یرغمالیوں کی لاشیں تلاش کرنے کی اجازت ہو گی۔

ترجمان اسرائیلی حکومت کے مطابق اسرائیل غزہ کی پٹی کا مکمل سیکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلالِ احمر غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس کے ساتھ مل کر ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کر رہی ہے۔

 حماس نے ہلاک اور لاپتہ 28 اسرائیلی یرغٖمالیوں کی لاشوں میں سے اب تک 15 لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں، باقی کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید