• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، حکومت ملک کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرکے رہیں گے،حکومت اور وزیراعظم چیخیں نہیں سن رہے، حکومت ملک کیساتھ کھلواڑ کر رہی ہے،کنٹینر پرعوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کو بے حال کر دیا ہے،وزرا اور مشیر گالم گلوچ کا کلچر لے آئے ہیں ،انہوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے،انکے جھوٹے د عوے انکے گلے پڑ رہے ہیں،موجودہ حالات میں وزیر اعظم ملک سے باہر جا رہے ہیں ،ملکی اداروں کیخلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے،انکی نا اہلی کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے،اب اس حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین