• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوںکی نقدی،سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد خالد محمود کے گھر سے نقدی و زیورات کل مالیتی 4 لاکھ 20 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تھانہ قطب پور کے علا قہ سے نامعلوم افراد محمد اکمل کے گھر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کینٹ سے مرتضی کا قیمتی موبائل چوری ہو گیا۔پولیس دہلی گیٹ کو راشد نے دی درخواست میں الزام عائد کیا کہ آصف اور مدثر وغیرہ اسکے گھر سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہو گیا۔
تازہ ترین