• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورسک روڈپر 400ماربل کارخانے مسائل کا شکا ر ہیں،فیکٹری مالکان

پشاور(وقائع نگار) مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری صدرسجادعلی اور سینئرنائب صدر نورہادگل کی زیر صدارت ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن ورسک روڈ کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مہمند چیمبر کی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران اسد ثمین، عدالت خان، ظہورخان کے علاوہ ماربل فیکٹری ایسوسی ایشن ورسک روڈ کے محمد کمال، سیف اللہ خلیل، ریاض خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماربل فیکٹری مالکان نے بتایا کہ ورسک روڈپر 400کے قریب ماربل کارخانے ہیں جس کو بجلی لوڈشیڈنگ کے علاوہ مختلف محکموں سے مسائل ومشکلات درپیش ہیں اور مہمند چیمبر ماربل فیکٹری مالکان کے مسائل ومشکلات متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے۔ ماربل فیکٹری مالکان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ورسک روڈ سے ماربل فیکٹریاں مہمند ماربل شفٹ کررہے ہیں لیکن ایک فیکٹری کے شفٹ کرنے اور دوبارہ انسٹالیشن پر 25 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک خرچہ آتا ہے اور مہمند چیمبرماربل سٹی کو کامیاب بنانے کے لئے کے پی ازمک اور صوبائی حکومت کے ساتھ ماربل فیکٹریوں کی منتقلی اور دوبارہ انسٹالیشن کے اخراجات کا معاملہ اٹھائے تاکہ ماربل فیکٹری مالکان کے مشکلات حل ہوسکے۔
تازہ ترین