• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تینوں بڑے اڈوں میں مسافروں کی کورونا ویکسی نیشن

پشاور(وقائع نگار) صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی پشاور کے تینوں بڑے مسافر اڈوں میں مسافروں کی کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے جمعہ کے روز سے ابتک پشاور کے جنرل بس ٹرمینل،چارسدہ بس ٹرمینل،اور کوہاٹ بس ٹرمینل میں 885مسافروں کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ مسافر اڈوں میں کام کرنے والے تمام سرکاری اہلکاروں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہیں کسی مسافر کو کرونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیا جارہا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے ارشد علی زبیر ڈائریکٹرجنرل کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمٹ پشاور نے بتایا کہ صوبائی حکومت کے لازمی ویکسی نیشن مہم کے تحت پشاور کے تینوں بڑے مسافر اڈوں میں مسافر وں کی کرونا ویکسی نیشن جاری ہے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں روزانہ صبح سے شام تک مسافر اڈوں میں موجود رہتی ہیں جو کہ ڈپٹی ڈایکٹرئرٹرمینل کامران امجد اور اڈہ منیجرز کی زیر نگرانی مسافروں کی ویکسی نیشن کررہی ہے جبکہ انتظامی افسران کے ہمراہ اڈہ سٹاف مسافروں کی ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ پر مامور ہے اور بغیر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے کسی مسافر کو گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیا جارہا ہے اس مقصد کے لیے اڈوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز سے ابتک بغیر ویکسی نیشن کے 885مسافروں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جن میں سے جنرل بس ٹرمینل میں 414کوہاٹ بس ٹرمینل میں 395اور چارسدہ بس ٹرمینل میں 76مسافر شامل ہیں۔رپورٹ کی کاپیاں سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈایکٹرئرجنرل کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمٹ پشاور ارشد علی زبیر کو خصوصی شاباش دی جبکہ مسافر اڈوں میں بلا کسی تعطل کے کرونا ویکسی نیشن کے عمل جاری رکھنے کیلئے اتوار کے روز سرکاری عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور اتوار کے روز بھی مسافروں کی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایات جاری کیں اس مقصد کے لئے محکمہ ہیلتھ کو بھی کمشنر پشاور ڈویژن کی جانب سے ہدایات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین