• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک بڑی طاقتوں سے جان چھڑ کراوآئی سی کو فعال بنائیں،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک وحدت و اخوت کا مظاہرہ کریں ورنہ گرے اور بلیک لسٹیں ان کا مقدر رہیں گی، مسلم ممالک بڑی طاقتوں سے جان چھڑائیں ،اوآئی سی کو فعال بنائیں ایک دوسرے سے چھیڑ چھاڑ چھوڑ دیں ۔جب تک تمام ایشوز پر مسلم ممالک متفقہ پالیسی اختیار نہیں کریں گے ان کے برے دن ختم نہیں ہوں گے ، باڑ کے باوجود افغان سرحد پرپاک فوج کے جوانوں کی متواتر شہادتیں لمحہ فکریہ ہے حکومت دہشت گردی کے خلاف مضبوط لائحہ عمل بنائے، پراکسی وار میں ملوث ممالک سے احتجاج کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی وحدت و اخوت کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت وعدے پورے کرتی توآئے روز عوام کو کنٹینرز کا سامنا نہ ہوتا ،نبی کریم ؐ عالمین کیلئے رحمت ہیں مسلم ممالک کی ضعیفی کا سبب ذات مصطفٰیؐ سے دوری ہے۔
اسلام آباد سے مزید