• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کیپٹن(ر)علی اصغر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) چیف آفیسر میٹروپولیٹن اسلام آباد کیپٹن(ر)سید علی اصغر نے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کو ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اربن ایریا ز میں اسپرے کیا جائے جبکہ مارکیٹوں، پارکوں، گھروں اور خصوصاً ٹائر شاپس میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کیلئے سپرے کیا جائے اور پانی کے نکاس کیلئے مشینری کا استعمال عمل میں لایا جائے۔
تازہ ترین