• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے لبوں پر ٹیم کے لیے دعاؤں کے پھول ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پوری دنیائے کرکٹ کی نظریں پاک بھارت میچ پر لگی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

تازہ ترین