• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی نے ریسرچ کا اچھا کانسپٹ دیا ہے، ریسرچ سے طالبعلم مضبوط ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نےبیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی کم بجٹ میں کیسے نظام تعلیم کو بہتر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام تعلیم بہتر کئے بغیر کیسے دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں، بہتر تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سرکاری اسکولوں کیلئے 20 ہزار معیاری کرسیاں بنوائی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں آئی بی اے کے زیر انتظام اسکول قائم کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید