• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 75 فیصد سے زیادہ آبادی کی ویکسی نیشن مکمل، بوسٹر شاٹس کا آغاز

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں ماہ تک (اکتوبر) 75 اعشاریہ 6 فیصد افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے۔

کمیشن کی ترجمان مائی فینگ نے اتوار کو بتایا  کہ اب چھ ماہ پہلے ویکیسن کی دوسری خوراک لینے والوں کو بوسٹر شاٹس دیے جا رہے ہیں۔

بوسٹر شاٹس کے لیے ہیلتھ ورکرز، معمر اور کمزور مدافعت والے افراد کو ترجیح دی جارہی ہے، کورونا متاثرین کے حالیہ کیسز رپورٹ ہونے پر کمیشن نے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چین کے گیارہ صوبوں میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے سو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین