• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔

وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے۔

حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید