اسرائیلی فوج نے ایرانی سپریم لیڈر دفتر کے قائم مقام چیف آف اسٹاف اصغر حجازی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تہران میں ایک سینئر ایرانی کمانڈر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں اصغر حجازی کو ہدف بنایا گیا ہے، ایرانی سینئر کمانڈر کو سپریم لیڈر دفتر کے قائم مقام چیف آف اسٹاف بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد اسی ہفتے کے آغاز میں کی گئی، تاہم حملے میں اصغر حجازی کو نقصان پہنچنے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔