• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت میچ کے موقع پر لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے تر بیتی کیمپ میں رات کا پریکٹس سیشن شام میں کرایا گیا، رات کو کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے کمروں میں میچ دیکھا،جبکہ کراچی میں بھی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی کیمپ پریکٹس کے بعد اپنے کمروں میں میچ سے لطف اندوز ہوئے۔کراچی میں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر ورلڈ کپ کے لئے قومی کیمپ جاری ہے۔ ادھر کراچی میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی آبادی میں پاک بھارت میچ کو براہ راست دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، بنگالی، ہندو اور افغان بستیوں میں بھی میچ کے دوران جوش پایا گیا، اور وہ اپنی اپنی ٹیم کو سپوٹ کرتے رہے۔

تازہ ترین