کراچی(جنگ نیوز)مریم نواز نے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم 2014 میں کیے گئے دورہ سعودی عرب پر عمران خان کے تنقیدی پیغام کو شیئر کرتے ہوئےطنزاً انداز میں کہاکہ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی۔نواز شریف نے اپنے دور میں بطور وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کیا تو اس وقت کے اپوزیشن رہنما عمران خان نے ایک پیغام میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں تباہی مچی ہوئی ہے اور نواز شریف سعودی عرب چلے گئے ۔عمران خان کے پیغام پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی۔