• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان T20 ورلڈکپ جیت سکتا ہے، شین وارن


آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔

شین وارن  نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔

آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بابر اعظم نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین