• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تاریخی فتح ، فواد خان کی طویل عرصے بعد انسٹاگرام پر واپسی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو بھی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشی بانٹنے پر مجبور کردیا ۔

فواد خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرطویل عرصے کےبعد ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر کوئی پوسٹ شیئر کی ہے ۔


انہوں نے پاک بھارت میچ دیکھتے ہوئے ٹی وی اسکرین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ’ پاکستانیوں پٹاخے تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین