بھارت کے خلاف تاریخی جیت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر شائقینِ کرکٹ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
ہوٹل کے باہر کھڑے مداحوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مداحوں کے استقبال کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے ہاتھ بلند کرکے نعروں کا جواب دیا۔
ہوٹل پہنچے کے بعد کھلاڑیوں نے کیک کاٹ کر ٹیم کی شاندار جیت کا جشن بھی منایا۔