ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے گروپ میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم ہی نیوزی لینڈ کے خلاف منگل کو میدان میں اترے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے ہائی وولٹیج میچ کے بعد اور نیوزی لینڈ سے اہم مقابلے سے قبل آرام کیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ریلیکس ہونے کا موقع دیا ہے۔
قومی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے اس موقع پر پول اور جم ایکسرسائز کو ترجیح دی بعض کھلاڑیون نے ایک ساتھ بیٹھ کر گپ شپ میں بھی وقت گزارا۔
پاکستان ٹیم کو کل اپنے گروپ کے دوسرے اور اہم ترین میچ میں شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔