امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں تباہ کن ہیں، تین برس میں پاکستان کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں، ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔